اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، اجتماعات پر پابندی
دفعہ 144 کے اختیارات کے تحت شہر میں کسی بھی قسم کے اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ پیس فل اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر ایکٹ 2024 کے تحت بھی اجتماعات پر پابندی برقرار ہے۔
اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، اجتماعات پر پابندی
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ہر قسم کے اجتماعات، جلسوں اور اکٹھ پر پابندی عائد کردی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق دفعہ 144 کے اختیارات کے تحت شہر میں کسی بھی قسم کے اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ پیس فل اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر ایکٹ 2024 کے تحت بھی اجتماعات پر پابندی برقرار ہے۔
انتظامیہ نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی اور خلاف ورزی میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جاسکتا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق متعلقہ قانون کی خلاف ورزی پر تین سال تک قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر قانونی سرگرمیوں کا حصہ نہ بنیں اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔
دوسری جانب پنجاب حکومت پہلے ہی صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرچکی ہے، جس کے تحت اٹک سے صادق آباد تک جلسے، جلوس اور اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔