مالدیپ کے اسپیکر پارلیمنٹ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات
ملاقات میں علاقائی سکیورٹی، دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
مالدیپ کی پیپلز مجلس کے اسپیکر عبدالرحیم عبداللہ کی جی ایچ کیو راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات۔
مالدیپ کی پیپلز مجلس کے اسپیکر عبدالرحیم عبداللہ نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات، سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، جن میں علاقائی سکیورٹی اور دوطرفہ تعاون شامل ہیں، پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے مالدیپ کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو پاکستان کی جانب سے دی جانے والی اہمیت پر زور دیا اور دونوں ممالک کے باہمی مفاد کے لیے ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
عبدالرحیم عبداللہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا اور دوطرفہ روابط کو مزید گہرا کرنے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔