مکہ دفاعی اتحاد کا سعودی سلامتی کیلئے ضروری اقدامات کی حمایت کا اعلان

سعودی عرب کو اپنی سلامتی اور دفاع کیلئے مناسب اقدامات کرنے کا حق حاصل ہے،مشترکہ مؤقف

September 25, 2026 · قومی
مکہ دفاعی اتحاد کا سعودی سلامتی کیلئے ضروری اقدامات کی حمایت کا اعلان

مکہ دفاعی اتحاد کا سعودی سلامتی کیلئے ضروری اقدامات کی حمایت کا اعلان

نیویارک: مکہ دفاعی اتحاد نے سعودی عرب کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کی حمایت کا اعلان کردیا۔

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق نیویارک میں سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا، جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور سعودی عرب میں حالیہ واقعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے شرکا نے مکہ مکرمہ سمیت سعودی عرب میں شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حملوں کی مذمت کی۔

مشترکہ مؤقف میں کہا گیا کہ سعودی عرب کو اپنی سلامتی اور دفاع کیلئے مناسب اقدامات کرنے کا حق حاصل ہے، جبکہ مکہ دفاعی اتحاد سعودی عرب کے دفاع اور سلامتی کیلئے اٹھائے جانے والے ضروری اقدامات کی حمایت کرے گا۔

اجلاس میں تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون اور خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کیلئے رابطے جاری رکھنے پر بھی زور دیا گیا۔