ملکی زرمبادلہ ذخائر 26 ارب 80 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے
کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر بھی 81 لاکھ ڈالر بڑھ کر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔
ملکی زرمبادلہ ذخائر 26 ارب 80 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے
کراچی: اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر 26 ارب 80 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔
اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ 13 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ ذخائر 21 ارب 40 کروڑ ڈالر ہوگئے۔
اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر بھی 81 لاکھ ڈالر بڑھ کر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔
یوں ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران ایک کروڑ 94 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مجموعی ذخائر 26 ارب 80 کروڑ ڈالر ہوگئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر زرمبادلہ ذخائر میں 3 ارب 6 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا نمایاں اضافہ بھی رپورٹ کیا گیا ہے۔