بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک
کارروائی ضلع کیچ کے علاقے مزابند رینج میں پاک ایران سرحد کے قریب کی گئی، جہاں مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر دہشتگردوں کی نقل و حرکت کی نشاندہی ہوئی تھی
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشتگرد کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی ضلع کیچ کے علاقے مزابند رینج میں پاک ایران سرحد کے قریب کی گئی، جہاں مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر دہشتگردوں کی نقل و حرکت کی نشاندہی ہوئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کو علاقے میں روکنے کی کوشش کی، اس دوران ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر کی ایران فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد کا تعلق فتنۃ الہندوستان سے بتایا گیا ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں امن و امان کے قیام اور دہشتگرد عناصر کے خاتمے کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔