ایل این جی کی قیمت میں 21 فیصد سے زائد کمی

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتیں ستمبر کے لیے نافذ العمل ہوں گی۔

September 25, 2026 · قومی
ایل این جی کی قیمت میں 21 فیصد سے زائد کمی

ایل این جی کی قیمت میں 21 فیصد سے زائد کمی

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ستمبر کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کردی، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

اوگرا کے مطابق ایل این جی کی قیمتوں میں 21 فیصد سے زائد کمی کی گئی ہے، جبکہ مختلف گیس کمپنیوں کے سسٹمز پر قیمت میں 3.91 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک کمی ہوئی ہے۔

سوئی ناردرن کے نظام پر ایل این جی کی قیمت میں 3.83 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 15.19 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔

اسی طرح سوئی سدرن کے نظام پر ایل این جی کی قیمت میں 3.91 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 14.22 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتیں ستمبر کے لیے نافذ العمل ہوں گی۔