اقوام متحدہ اجلاس کے بعد وزیراعظم لندن روانہ ہوں گے
عالمی امن، مشرق وسطیٰ کی صورتحال، فلسطین کے مسئلے اور خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے سفارتی اور ثالثی کردار پر بات کی۔
اقوام متحدہ اجلاس کے بعد وزیراعظم لندن روانہ ہوں گے(فائل فوٹو)
وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد لندن پہنچیں گے، جہاں ان کے دو سے تین روز قیام کا امکان ہے۔
وزیراعظم نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی امن، مشرق وسطیٰ کی صورتحال، فلسطین کے مسئلے اور خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے سفارتی اور ثالثی کردار پر بات کی۔
دورہ امریکا کے دوران شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سمیت مختلف عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم 26 ستمبر کی صبح تقریباً 7 بجے لندن کے لوٹن ایئرپورٹ پہنچیں گے۔ لندن میں قیام کے دوران ان کے طبی معائنے کا بھی پروگرام ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی وطن واپسی 27 یا 28 ستمبر کو متوقع ہے۔