حماد اظہر سے ملاقات کی درخواست 28 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر

حماد اظہر کی والدہ عشرت فاطمہ نے اپنے بیٹے سے ملاقات کی اجازت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا

September 26, 2026 · قومی
حماد اظہر سے ملاقات کی درخواست 28 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر

حماد اظہر سے ملاقات کی درخواست 28 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر سے ملاقات کی اجازت سے متعلق درخواست کو لاہور ہائیکورٹ نے 28 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردیا۔

درخواست کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کرے گا۔ عدالت نے اس معاملے پر سرور روڈ تھانے کے ایس ایچ او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹ بھی طلب کر رکھی ہے۔

حماد اظہر کی والدہ عشرت فاطمہ نے اپنے بیٹے سے ملاقات کی اجازت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ درخواست میں عدالت سے ملاقات کی اجازت دینے کے لیے مناسب احکامات جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

عدالت نے درخواست پر پولیس سے رپورٹ طلب کی تھی، جس کے بعد کیس کو 28 ستمبر کی سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔