جنگ مسلط ہوئی تو گزشتہ سال جیسا جواب دیں گ،خواجہ آصف

موجودہ حکومت ان پالیسیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹ رہی ہے۔

September 26, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو گزشتہ سال کی طرح بھرپور جواب دیا جائے گا۔

نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی بھارت کو واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا، تاہم مسلط کی گئی جنگ کا جواب دیا جائے گا۔

وزیر دفاع نے سابق حکومت کی افغان پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں اقتدار کو برقرار رکھنے کے لیے اختیار کی گئی پالیسیوں کے اثرات آج پاکستان کو بھگتنا پڑ رہے ہیں۔ ان کے مطابق موجودہ حکومت ان پالیسیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹ رہی ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان اور عالمی سطح پر درپیش اہم معاملات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ امن کو ترجیح حاصل ہونی چاہیے، تاہم ملکی سلامتی کے معاملے پر پاکستان اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اقوام متحدہ سے خطاب میں گزشتہ سال پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی فوجی کشیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اپنے دفاع کے حق کے تحت جواب دیا تھا۔