ہنگو جیل میں قتل کے الزام میں قید شخص حافظ قرآن بن گیا

تقریب کے دوران حسیب اللہ کی دستار بندی کی گئی اور قرآن پاک حفظ کرنے پر انہیں مبارک باد پیش کی گئی۔

September 26, 2026 · قومی
ہنگو جیل میں قتل کے الزام میں قید شخص حافظ قرآن بن گیا ( فوٹو سوشل میڈیا فیس بک)

ہنگو جیل میں قتل کے الزام میں قید شخص حافظ قرآن بن گیا ( فوٹو سوشل میڈیا فیس بک)

ہنگو کی ڈسٹرکٹ جیل میں قتل کے الزام میں قید 30 سالہ حسیب اللہ نے قرآن پاک حفظ کر لیا، جس کے بعد جیل انتظامیہ کی جانب سے ان کی دستار بندی بھی کی گئی۔

حسیب اللہ نے جیل میں قیام کے دوران قرآن پاک حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی اور حافظ قرآن بن گئے۔ اس موقع پر جیل کی مسجد میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جہاں جیل سپرنٹنڈنٹ طاہر جمال سمیت مولانا تحسین اللہ اور مولانا ضیاء الرحمٰن نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران حسیب اللہ کی دستار بندی کی گئی اور قرآن پاک حفظ کرنے پر انہیں مبارک باد پیش کی گئی۔

جیل سپرنٹنڈنٹ طاہر جمال کے مطابق قیدیوں کی اصلاح اور انہیں جرائم سے دور رکھنے کے لیے ہر ہفتے علمائے کرام کی جانب سے درس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دینی تعلیم کا مقصد قیدیوں میں جرم سے نفرت پیدا کرنا اور ان کی اصلاح کے لیے مثبت ماحول فراہم کرنا ہے۔