وزیراعظم شہباز شریف امریکا سے لندن پہنچ گئے

شہباز شریف لندن میں اپنے قیام کے دوران طبی معائنہ بھی کرائیں گے۔ وزیراعظم تقریباً دو روز لندن میں قیام کے بعد پاکستان واپسی کے لیے روانہ ہوں گے۔

September 26, 2026 · قومی
وزیراعظم شہباز شریف امریکا سے لندن پہنچ گئے(فائل فوٹو)

وزیراعظم شہباز شریف امریکا سے لندن پہنچ گئے(فائل فوٹو)

وزیراعظم شہباز شریف امریکا کا پانچ روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد لندن پہنچ گئے، جہاں وہ دو روز قیام کریں گے۔

وزیراعظم گزشتہ روز لندن کے لوٹن ایئرپورٹ پہنچے، جہاں پاکستان کے ہائی کمشنر ٹیپو عثمان نے ان کا استقبال کیا۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف لندن میں اپنے قیام کے دوران طبی معائنہ بھی کرائیں گے۔ وزیراعظم تقریباً دو روز لندن میں قیام کے بعد پاکستان واپسی کے لیے روانہ ہوں گے۔

شہباز شریف نے امریکا کے دورے کے دوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی اور مختلف عالمی و علاقائی امور پر ملاقاتیں اور گفتگو کی۔

دورے کی تکمیل کے بعد وزیراعظم لندن پہنچے ہیں، جہاں قیام کے دوران ان کی معمول کی مصروفیات کے ساتھ طبی معائنہ بھی متوقع ہے۔