کراچی،ڈیفنس میں نوجوان اور خواجہ سراؤں میں جھگڑا، ویڈیو وائرل
رقم مانگنے کے معاملے پر نوجوان کی جانب سے گالی دینے اور مبینہ طور پر پہلے ہاتھ اٹھانے کے بعد جھگڑا ہوا۔
کراچی،ڈیفنس میں نوجوان اور خواجہ سراؤں میں جھگڑا، ویڈیو وائرل( فوٹو سوشل میڈیا ایکس)
کراچی کے علاقے ڈیفنس ایچ بلاک مارکیٹ میں کار سوار نوجوان اور خواجہ سراؤں کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک خواجہ سرا نے کار سوار نوجوان سے رقم طلب کی، جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی شروع ہوگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ بڑھنے کے بعد نوجوان نے مبینہ طور پر پہلے تشدد کیا۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان کی جانب سے تشدد کے بعد موقع پر موجود دیگر خواجہ سراؤں نے بھی نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق رقم مانگنے کے معاملے پر نوجوان کی جانب سے گالی دینے اور مبینہ طور پر پہلے ہاتھ اٹھانے کے بعد جھگڑا ہوا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر تھانہ ڈیفنس بی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جھگڑے میں ملوث دونوں فریقوں کے خلاف قانونی کارروائی کی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید قانونی کارروائی شواہد اور دستیاب ویڈیو کی بنیاد پر کی جا رہی ہے۔