خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت 29 ستمبر کو مقرر
الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور سیکرٹری بلدیات کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے انہیں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت 29 ستمبر کو مقرر(فائل فوٹو)
الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت 29 ستمبر کو مقرر کردی ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور سیکرٹری بلدیات کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے انہیں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر صوبائی حکومت کو بلدیاتی قانون میں ضروری ترامیم کے لیے وقت دیا گیا تھا۔ اب الیکشن کمیشن آئندہ سماعت میں قانون میں کی جانے والی پیش رفت اور متعلقہ امور کا جائزہ لے گا۔
دوسری جانب کسان اتحاد پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق کیس بھی 29 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی آئندہ سماعت میں دونوں معاملات سے متعلق متعلقہ حکام اور فریقین کے مؤقف اور پیش رفت سامنے آنے کا امکان ہے۔