کامسیٹس یونیورسٹی پیر سے معمول کے مطابق کھلے گی

اس سے قبل اسلام آباد میں مجوزہ سیاسی احتجاج کے پیش نظر کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، واہ اور اٹک کیمپسز میں تدریسی سرگرمیاں آن لائن منتقل کردی گئی تھیں۔

September 26, 2026 · قومی
کامسیٹس یونیورسٹی پیر سے معمول کے مطابق کھلے گی(فائل فوٹو)

کامسیٹس یونیورسٹی پیر سے معمول کے مطابق کھلے گی(فائل فوٹو)

کامسیٹس یونیورسٹی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ پیر سے یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق بحال کردی جائیں گی۔

یونیورسٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیر کے روز تمام کلاسز مقررہ شیڈول کے تحت معمول کے مطابق ہوں گی۔ اس سے قبل اسلام آباد میں مجوزہ سیاسی احتجاج کے پیش نظر کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، واہ اور اٹک کیمپسز میں تدریسی سرگرمیاں آن لائن منتقل کردی گئی تھیں۔

یہ فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد کی طرف مجوزہ لانگ مارچ کو مؤخر کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے 25 ستمبر کو اعلان کیا تھا کہ مارچ اب 4 اکتوبر کو پشاور سے روانہ ہوگا۔ ان کے مطابق یہ فیصلہ پارٹی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں اتفاق رائے سے کیا گیا۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق طلبہ پیر سے معمول کے تعلیمی شیڈول کے تحت کلاسز میں شرکت کریں گے۔