اسلام آباد ایئرپورٹ پر 35 کلو چرس برآمد، مسافر گرفتار
برآمد ہونے والی منشیات کی مالیت 66 کروڑ روپے سے زیادہ بتائی گئی ہے۔ کسٹمز اہلکاروں نے منشیات قبضے میں لے کر مسافر کو حراست میں لے لیا۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر 35 کلو چرس برآمد، مسافر گرفتار
اسلام آباد: اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی اور ایک مسافر کو گرفتار کرلیا۔
کسٹمز حکام کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی۔ بیرون ملک سے آنے والی پرواز کے ایک مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران 35 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔
حکام کے مطابق برآمد ہونے والی منشیات کی مالیت 66 کروڑ روپے سے زیادہ بتائی گئی ہے۔ کسٹمز اہلکاروں نے منشیات قبضے میں لے کر مسافر کو حراست میں لے لیا۔
پاکستان کسٹمز کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ منشیات کہاں سے حاصل کی گئی اور اسے کہاں منتقل کیا جانا تھا، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ منشیات کی غیر قانونی ترسیل اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے نگرانی اور کارروائیاں مزید جاری رکھی جائیں گی۔