روشم حسین قتل کیس، ملزمان گرفتار، 20 روز سے جاری احتجاج ختم

مقتول روشم حسین کی نماز جنازہ آج شام نماز عصر کے بعد رمضان گوٹھ اجتماع گاہ کے قریب ادا کی جائے گی۔

September 27, 2026 · قومی
روشم حسین قتل کیس، ملزمان گرفتار، 20 روز سے جاری احتجاج ختم

روشم حسین قتل کیس، ملزمان گرفتار، 20 روز سے جاری احتجاج ختم

کراچی: منگھوپیر میں نوجوان روشم حسین کے قتل کے خلاف 20 روز سے جاری احتجاج ملزمان کی گرفتاری کے بعد ختم کردیا گیا۔
منگھوپیر پولیس اسٹیشن کے باہر مقتول روشم حسین کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے اہل خانہ اور دیگر افراد کی جانب سے دھرنا دیا جا رہا تھا، جو ملزمان کی گرفتاری کے بعد ختم کردیا گیا۔
احتجاج ختم ہونے کے بعد منگھوپیر کی سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کو مقتول کے والد نے شناخت کرلیا ہے۔
دوسری جانب مقتول روشم حسین کی نماز جنازہ آج شام نماز عصر کے بعد رمضان گوٹھ اجتماع گاہ کے قریب ادا کی جائے گی۔
واضح رہے کہ منگھوپیر کے علاقے مہران سٹی میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان روشم حسین ہلاک ہوگیا تھا، جس کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے احتجاج شروع کیا گیا تھا۔