کراچی میں این سی سی آئی اے کی بڑی کارروائی، 70 سے زائد افراد گرفتار
کارروائی کے دوران کال سینٹر کے مالکان، ایجنٹس، سپر ایجنٹس اور کلوزرز سمیت 70 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا۔
فائل فوٹو
کراچی: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 میں ایک کال سینٹر پر کارروائی کرتے ہوئے 70 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے کراچی طارق نواز کے مطابق کال سینٹر میں مبینہ طور پر غیر قانونی سرگرمیاں جاری تھیں اور وہاں سے غیر ملکی شہریوں کو مبینہ طور پر فراڈ کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔
حکام کے مطابق کارروائی کے دوران کال سینٹر کے مالکان، ایجنٹس، سپر ایجنٹس اور کلوزرز سمیت 70 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر کے مطابق کارروائی کے دوران کال سینٹر سے بڑی تعداد میں افراد کو گرفتار کیا گیا، جبکہ زیر حراست افراد سے مزید تفتیش جاری ہے۔
این سی سی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران کال سینٹر میں ہونے والی مبینہ غیر قانونی سرگرمیوں اور فراڈ سے متعلق مزید معلومات سامنے آنے کی توقع ہے۔