کے سی سی آئی انتخابات میں بی ایم جی کا کلین سویپ

۔ انتخابات میں مجموعی طور پر 3 ہزار 582 ووٹ کاسٹ کیے گئے۔

September 27, 2026 · قومی
کے سی سی آئی انتخابات میں بی ایم جی کا کلین سویپ

کے سی سی آئی انتخابات میں بی ایم جی کا کلین سویپ

کراچی: کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے 2026-28 کے انتخابات میں بزنس مین گروپ (بی ایم جی) نے تمام 30 مینجنگ کمیٹی نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی۔

انتخابی نتائج کے مطابق بی ایم جی کے تمام 15 امیدواروں نے کارپوریٹ کلاس جبکہ 15 امیدواروں نے ایسوسی ایٹ کلاس کی نشستیں جیت لیں۔ انتخابات میں مجموعی طور پر 3 ہزار 582 ووٹ کاسٹ کیے گئے۔

کارپوریٹ کلاس میں شاہد اسماعیل، ظفر سعید باغپتی، مبین وقار، اسلم پکھالی، جہانگیر مغل، فیصل جہانگیر، مزمل رؤف چیپل، اسلم پرویز اور دیگر امیدوار کامیاب قرار پائے۔

ایسوسی ایٹ کلاس میں طلعت محمود، محمد ابراہیم کاسبومی، محمد فاروق افضل، حاجی آصف چیمڈیا، چوہدری عامر علی خان، عامر منشا اور دیگر امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔

کراچی چیمبر کے انتخابات میں پہلی مرتبہ کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کلاس کے لیے الگ الگ انتخابی عمل بھی منعقد کیا گیا۔ کارپوریٹ کلاس میں 8 ہزار 843 میں سے ایک ہزار 799 جبکہ ایسوسی ایٹ کلاس میں 8 ہزار 42 میں سے ایک ہزار 783 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

کراچی چیمبر کے عہدیداران کا انتخاب اور سالانہ جنرل اجلاس 30 ستمبر کو شیڈول ہے، جس کے بعد نئی قیادت باضابطہ طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالے گی۔ مزید 5 سرخیاں: