خیرآباد کے مقام پر جی ٹی روڈ ٹریفک کیلئے کھول دی گئی

ایم ون پر موجود ریت کی بوریاں، لوہے کی شیٹیں اور کنٹینرز ہٹانے کا سلسلہ بھی جاری ہے

September 27, 2026 · قومی
خیرآباد کے مقام پر جی ٹی روڈ ٹریفک کیلئے کھول دی گئی

خیرآباد کے مقام پر جی ٹی روڈ ٹریفک کیلئے کھول دی گئی

اسلام آباد: خیرآباد کے مقام پر جی ٹی روڈ کو ٹریفک کے لیے بحال کردیا گیا، جبکہ موٹروے ایم ون سے رکاوٹیں ہٹانے کا عمل بھی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق خیرآباد کے مقام پر جی ٹی روڈ سے رکاوٹیں ہٹائے جانے کے بعد ٹریفک کی آمدورفت بحال کردی گئی ہے۔

موٹروے پولیس کے مطابق ایم ون پر موجود ریت کی بوریاں، لوہے کی شیٹیں اور کنٹینرز ہٹانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ رکاوٹیں مکمل طور پر ہٹائے جانے کے بعد موٹروے ایم ون پر بھی ٹریفک معمول کے مطابق بحال کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں 27 ستمبر کو احتجاج کے پیش نظر چند اہم شاہراہوں پر سکیورٹی اقدامات کے تحت رکاوٹیں قائم کی گئی تھیں۔ بعد ازاں احتجاج مؤخر ہونے کے بعد موٹرویز اور اہم شاہراہوں کو مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کیا گیا