انٹرنیٹ میں خرابی، جاز، یوفون اور زونگ سمیت مختلف سروسز متاثر

انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کے باعث ایزی پیسہ، جاز کیش سمیت مختلف موبائل بینکنگ ایپلی کیشنز کی خدمات بھی متاثر ہوئیں۔

September 27, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروسز میں اچانک خرابی کے باعث مختلف موبائل کمپنیوں کی انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوگئیں۔

انٹرنیٹ میں خلل سے ٹیلی نار، پی ٹی سی ایل، جاز، یوفون اور زونگ کے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کے باعث ایزی پیسہ، جاز کیش سمیت مختلف موبائل بینکنگ ایپلی کیشنز کی خدمات بھی متاثر ہوئیں۔

انٹرنیٹ کی خرابی کے باعث سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال میں بھی مشکلات کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ صارفین کو آن لائن سروسز تک رسائی میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

حکام کی جانب سے تاحال انٹرنیٹ سروسز میں خرابی کی وجوہات کے بارے میں کوئی واضح تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔