پاکستان میں گیس لوڈ مینجمنٹ شروع، گھریلو صارفین کیلئے نئی پابندی
پاکستان کو قطر سے ایل این جی کی سپلائی کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے، جس کے اثرات گیس کی مجموعی دستیابی پر بھی پڑ رہے ہیں۔
پاکستان میں گیس لوڈ مینجمنٹ شروع، گھریلو صارفین کیلئے نئی پابندی
اسلام آباد: ملک میں گیس کی دستیابی سے متعلق صورتحال کے باعث گھریلو صارفین کے لیے گیس لوڈ مینجمنٹ شروع کردی گئی ہے، جس کے تحت گھروں میں گیس کی فراہمی کھانا پکانے کے مخصوص اوقات تک محدود کردی گئی ہے۔
حکام کے مطابق پاکستان کو قطر سے ایل این جی کی سپلائی کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے، جس کے اثرات گیس کی مجموعی دستیابی پر بھی پڑ رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کو ترجیح دیتے ہوئے گیس کی فراہمی کھانا پکانے کے اہم اوقات میں یقینی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، جبکہ دیگر اوقات میں گیس کی فراہمی محدود رہ سکتی ہے۔
حکام کے مطابق قطر کی ایل این جی کمپنی قطر گیس کی جانب سے 4 مارچ 2026 کو راس لفان میں ایل این جی کے پیداواری پلانٹ پر حملے کے بعد نافذ کیا گیا فورس میجر تاحال باضابطہ طور پر ختم نہیں کیا گیا۔
گیس کی سپلائی سے متعلق صورتحال اور ایل این جی کی دستیابی میں بہتری آنے کے بعد لوڈ مینجمنٹ کے شیڈول میں تبدیلی کا امکان ہے۔