وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی علی امین گنڈاپور کی رہائش گاہ آمد

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ملاقات کے بعد علی امین گنڈاپور کی رہائش گاہ پر اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

September 27, 2026 · قومی
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی علی امین گنڈاپور کی رہائش گاہ آمد

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی علی امین گنڈاپور کی رہائش گاہ آمد

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی رہائش گاہ پہنچ گئے، جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی۔

علی امین گنڈاپور کے ترجمان فراز مغل کے مطابق ملاقات میں اہم امور اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ملاقات کے بعد علی امین گنڈاپور کی رہائش گاہ پر اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب خیبرپختونخوا حکومت اور وفاق کے درمیان سیاسی معاملات پر بات چیت اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق سرگرمیاں جاری ہیں۔