اسلام آباد اور راولپنڈی میں انٹرنیٹ سروس مکمل بحال

ٹیلی کام آپریٹر کے نیٹ ورک میں آپٹیکل فائبر کیبل متاثر ہونے کے باعث بعض علاقوں میں انٹرنیٹ سروس میں خلل پیدا ہوا تھا۔

September 27, 2026 · قومی
اسلام آباد اور راولپنڈی میں انٹرنیٹ سروس مکمل بحال

اسلام آباد اور راولپنڈی میں انٹرنیٹ سروس مکمل بحال

اسلام آباد: راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں متاثر ہونے والی انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بحال کردی گئی ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق ایک ٹیلی کام آپریٹر کے نیٹ ورک میں آپٹیکل فائبر کیبل متاثر ہونے کے باعث بعض علاقوں میں انٹرنیٹ سروس میں خلل پیدا ہوا تھا۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ تکنیکی خرابی کا اثر چند مقامی اور گردونواح کے علاقوں تک محدود رہا، جبکہ ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق چلتی رہی۔ شمالی ریجن کے بعض علاقوں میں بھی سروس متاثر ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔

اتھارٹی کے مطابق تکنیکی ٹیموں نے متاثرہ آپٹیکل فائبر کیبل کی مرمت کے لیے فوری اقدامات کیے، جس کے بعد مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی۔

پی ٹی اے نے تصدیق کی ہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس اب مکمل طور پر بحال ہوچکی ہے اور صارفین کو معمول کے مطابق سہولت دستیاب ہے۔