نصیرآباد میں کھلے گٹر نے 2 کمسن بچیوں کی جان لے لی
جاں بحق ہونے والی بچیوں کی عمریں تقریباً 3 اور 5 سال تھیں اور دونوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔
September 27, 2026 · قومی
فائل فوٹو
نصیرآباد: بلوچستان کے ضلع نصیرآباد کی ایری گیشن کالونی میں افسوسناک حادثے کے دوران گٹر میں گر کر دو کمسن بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی بچیوں کی عمریں تقریباً 3 اور 5 سال تھیں اور دونوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچیاں گھر کے باہر کھیل رہی تھیں کہ اس دوران کھلے گٹر میں جاگریں، جہاں حادثے کے نتیجے میں دونوں بچیوں کی جان چلی گئی۔
واقعے کے بعد علاقے میں افسوس اور غم کی فضا پیدا ہوگئی جبکہ پولیس نے واقعے سے متعلق مزید معلومات جمع کرنا شروع کردی ہیں۔