27 ستمبر کو اسلام آباد نہ آنے پر سہیل آفریدی کیخلاف عدم اعتماد لانے کی ہدایت
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اس سے قبل 27 ستمبر کے اسلام آباد مارچ سے متعلق تیاریوں کا اعلان کرچکے تھے
27 ستمبر کو اسلام آباد نہ آنے پر سہیل آفریدی کیخلاف عدم اعتماد لانے کی ہدایت
اسلام آباد ، نجی ٹی وی کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے نورین نیازی سے گفتگو کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے متعلق اہم پیغام دیا ہے۔
نجی ٹی وی کے رپورٹر نعیم اشرف بٹ کی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے نورین نیازی سے کہا کہ سہیل آفریدی نے ابھی تک ہمارے لیے کچھ نہیں کیا۔
رپورٹ کے مطابق عمران خان نے کہا کہ اگر سہیل آفریدی 27 ستمبر کو اسلام آباد نہیں آتے تو علی امین گنڈاپور کو ان کا پیغام دیا جائے گا کہ سہیل آفریدی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اس سے قبل 27 ستمبر کے اسلام آباد مارچ سے متعلق تیاریوں کا اعلان کرچکے تھے، تاہم بعد میں انہوں نے 4 اکتوبر کو مارچ کی تیاری مکمل ہونے کا بھی بیان دیا تھا۔