لکی مروت میں 3 مقامی کرکٹرز کا قاتل دہشت گرد کمانڈر ہلاک
میچ کے بعد رکشے میں جانے والے نوجوانوں کو نشانہ بنایا گیا تھا
لکی مروت میں 3 مقامی کرکٹرز کا قاتل دہشت گرد کمانڈر ہلاک
ضلع لکی مروت کے علاقے عبدالخیل میں پولیس اور محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران تین کرکٹرز کو شہید کرنے والے مقامی دہشت گرد کمانڈر منظور کو ہلاک کر دیا۔ ڈی پی او لکی مروت سجاد احمد صاحب زادہ کے مطابق ہلاک ہونے والا دہشت گرد کمانڈر سی ٹی ڈی بنوں ڈویژن کے 7 سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔ مذکورہ دہشت گرد نے گزشتہ روز عبدالخیل کے علاقے میں رکشے میں سوار ہو کر شاہ حسن خیل سے واپسی پر کرکٹ کھلاڑیوں پر حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں 3 نوجوان جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے تھے۔ پولیس نے ہلاک دہشت گرد کی لاش تحویل میں لے کر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔