لاہور میں 18 سالہ لڑکی کو باپ اور بہن بھائیوں نے قتل کردیاحساس اعضا جلانے کا انکشاف

26 ستمبر کو تشدد کا شکار ماہم کو تشویش ناک حالت میں گنگا رام اسپتال لایا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی؎پولیس

September 29, 2026 · قومی
لاہور میں 18 سالہ لڑکی کو باپ اور بہن بھائیوں نے قتل کردیاحساس اعضا جلانے کا انکشاف

لاہور میں 18 سالہ لڑکی کو باپ اور بہن بھائیوں نے قتل کردیاحساس اعضا جلانے کا انکشاف

لاہور کے علاقے ساندہ میں 18 سالہ لڑکی ماہم کے مبینہ قتل کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس میں پولیس نے مقتولہ کے والد، دو بھائیوں اور بہن کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق 26 ستمبر کو تشدد کا شکار ماہم کو تشویش ناک حالت میں گنگا رام اسپتال لایا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان لڑکی کی لاش اسپتال میں چھوڑ کر وہاں سے فرار ہوگئے تھے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے تحقیقات شروع کیں اور اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق لڑکی کو مبینہ طور پر پائپ، لوہے کی سلاخوں اور دیگر اشیا کے ذریعے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق تفتیش کے دوران یہ الزام بھی سامنے آیا کہ مقتولہ کے حساس اعضا کو گرم لوہے اور چھری کے ذریعے جلایا گیا۔ پولیس کے مطابق مسلسل تشدد اور مبینہ زیادتی کے نتیجے میں لڑکی کی حالت بگڑتی گئی اور وہ دم توڑ گئی۔

گرفتار افراد میں مقتولہ کا والد محمد انور، بھائی حماد اور حمزہ جبکہ بہن حنا شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام مرکزی ملزمان حراست میں ہیں اور قتل کے محرکات سمیت دیگر پہلوؤں کی مزید تفتیش جاری ہے۔