اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئے پروٹوکول آفس کا افتتاح
افتتاحی تقریب میں جسٹس اعظم خان اور جسٹس راجہ انعام امین کے علاوہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار، ایڈیشنل رجسٹرار اور ڈپٹی رجسٹرار بھی موجود تھے۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئے پروٹوکول آفس کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر نے نئے پروٹوکول آفس کا افتتاح کیا، جبکہ ایڈیشنل رجسٹرار نور محمد مرزا کو دفتر کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔
افتتاحی تقریب میں جسٹس اعظم خان اور جسٹس راجہ انعام امین کے علاوہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار، ایڈیشنل رجسٹرار اور ڈپٹی رجسٹرار بھی موجود تھے۔
تقریب میں ایڈیشنل رجسٹرار نور محمد مرزا اور چیف جسٹس کے سیکرٹری محمد مقصود سمیت عدالت کے دیگر عدالتی و انتظامی افسران نے بھی شرکت کی۔