باجوڑ:عنایت کلے بازار میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق
جاں بحق افراد کی شناخت صدر ناوگئی بازار اسماعیل زرگر اور اجمل کے نام سے ہوئی ہے۔
September 29, 2026 · قومی
فائل فوٹو
باجوڑ: عنایت کلے بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں دو افراد زخمی ہوئے تھے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت صدر ناوگئی بازار اسماعیل زرگر اور اجمل کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے تلاش کا عمل بھی جاری ہے۔