لانگ مارچ ہوگا، سہیل آفریدی وزیراعلیٰ رہیں گے، بیرسٹر گوہر

جمہوریت کےلیے پیپلزپارٹی کے سامنے تجاویز رکھی ہیں، اسلام آباد میں گفتگو

September 29, 2026 · قومی
لانگ مارچ ہوگا، سہیل آفریدی وزیراعلیٰ رہیں گے، بیرسٹر گوہر

لانگ مارچ ہوگا، سہیل آفریدی وزیراعلیٰ رہیں گے، بیرسٹر گوہر

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کیلئے پی ٹی آئی کا فیصلہ برقرار رہے، جمہوریت کیلئے تجاویز پیپلزپارٹی کے سامنے رکھی ہیں۔ امید ہے مثبت جواب آئے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمیں کچھ چیزوں کا اندیشہ ہے جس کی روک تھام ضروری ہے، کچھ چیزیں ملک کیلئے بہت ضروری ہیں امید ہے پیپلزپارٹی کی طرف سے مثبت جواب آئے گا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارا لانگ مارچ ہوگا، سہیل آفریدی ہمارے وزیراعلیٰ رہیں گے، ہم نے ہمیشہ سے اتحادیوں کو اعتماد میں لیا، سیاسی سرگرمیوں سے آگاہ رکھا ہے۔

قبل ازیں اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد نے پیپلزپارٹی سیکرٹریٹ میں نیئر بخاری سے ملاقات کی۔ اے پی سی میں شرکت کی دعوت دے دی۔ وفد میں علامہ راجا ناصرعباس،بیرسٹرگوہر اور دیگر رہنما شامل تھے۔