محسن نقوی کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ،امیگریشن کاؤنٹرز کا معائنہ

بیرون ملک روانہ ہونے والے مسافروں سے ملاقات کی اور امیگریشن کے طریقہ کار سے متعلق ان کی رائے دریافت

September 30, 2026 · قومی
محسن نقوی کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ،امیگریشن کاؤنٹرز کا معائنہ(فوٹو سوشل میڈیا فیس بک)

محسن نقوی کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ،امیگریشن کاؤنٹرز کا معائنہ(فوٹو سوشل میڈیا فیس بک)

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے امیگریشن کاؤنٹرز کا معائنہ کرکے مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران محسن نقوی نے بیرون ملک روانہ ہونے والے مسافروں سے ملاقات کی اور امیگریشن کے طریقہ کار سے متعلق ان کی رائے دریافت کی۔ انہوں نے بعض مسافروں کے سفری دستاویزات بھی دیکھے اور ایف آئی اے حکام سے ان کی تصدیق کرائی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے امیگریشن ٹیم کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کاؤنٹرز پر اضافی عملہ تعینات ہونے سے مسافروں کو طویل قطاروں سے نجات ملی ہے۔

محسن نقوی نے ایئرپورٹ امیگریشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر شہزاد اکبر کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مسافروں کو امیگریشن کے عمل کے دوران ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ نامکمل یا غیر تصدیق شدہ سفری دستاویزات رکھنے والے افراد کو سفر کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔