اسلام آباد کے جنگلات سے خاتون کی لاش برآمد

ابتدائی معلومات کے مطابق خاتون کو سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا۔ پولیس نے لاش اپنی تحویل میں لے لی اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

September 30, 2026 · قومی
اسلام آباد کے جنگلات سے خاتون کی لاش برآمد( فوٹو سوشل میڈیا ایکس)

اسلام آباد کے جنگلات سے خاتون کی لاش برآمد( فوٹو سوشل میڈیا ایکس)

اسلام آباد کے تھانہ کورال کے قریب جنگلاتی علاقے سے ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق خاتون کی لاش گزشتہ رات جنگلاتی علاقے میں ملی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق خاتون کو سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش اپنی تحویل میں لے لی اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے خاتون کی شناخت کے لیے کوئی دستاویز یا شناختی کارڈ برآمد نہیں ہوا۔ پولیس مقتولہ کی شناخت اور قتل کے محرکات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔