لکی مروت میں فائرنگ، چار افراد جاں بحق
میر صاحب ولد میر عباس خان سمیت دو افراد فائرنگ کے نتیجے میں زخمی بھی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
لکی مروت میں فائرنگ، چار افراد جاں بحق
لکی مروت کے علاقے سلیمان خیل میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ تجوڑی کی حدود میں پیش آیا۔ واقعے میں عثمان ولد میر صاحب، محمد خان ولد میر عباس خان، سعد اللہ ولد محمد خان اور فرید اللہ ولد اشرف علی جاں بحق ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ میر صاحب ولد میر عباس خان سمیت دو افراد فائرنگ کے نتیجے میں زخمی بھی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ فائرنگ کی وجوہات اور واقعے کے دیگر پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔