اے آئی سے والد کو زہر دینے کا طریقہ پوچھنے والے ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ منظور

این سی سی آئی اے نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے، جبکہ کیس میں مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے۔

September 30, 2026 · جرم وسزا
اے آئی سے والد کو زہر دینے کا طریقہ پوچھنے والے ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ منظور

اے آئی سے والد کو زہر دینے کا طریقہ پوچھنے والے ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ منظور

لاہور کی عدالت نے اے آئی سے اپنے والد کو زہر دینے کا طریقہ پوچھنے کے مقدمے میں گرفتار ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

این سی سی آئی اے نے تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کی عدالت میں پیش کیا، جہاں کیس کی سماعت ہوئی۔

دوران سماعت عدالت نے تفتیشی افسر سے ملزم کے والد کی جانب سے کسی اعتراض کے حوالے سے استفسار کیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم کے والد کو اپنے بیٹے کے خلاف کوئی اعتراض نہیں اور وہ ان کا اکلوتا بیٹا ہے۔

تفتیشی افسر کے مطابق ملزم کے والد نے بیان دیا کہ ان کا بیٹا مختلف نوعیت کی تحقیق کرتا رہتا ہے۔

این سی سی آئی اے نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے، جبکہ کیس میں مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے۔