حماد اظہر کے جسمانی ریمانڈ کا تحریری حکم جاری
حماد اظہر کے خلاف جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
حماد اظہر کے جسمانی ریمانڈ کا تحریری حکم جاری
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کے مزید جسمانی ریمانڈ سے متعلق تحریری حکم جاری کردیا۔
تحریری حکم کے مطابق تفتیشی افسر حماد اظہر کا پولی گرافک ٹیسٹ کرا چکا ہے۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے اسلحہ، ڈنڈے اور پٹرول بم برآمد ہونے کا امکان ہے۔
حکم نامے کے مطابق تفتیشی افسر نے حماد اظہر کے موبائل فون کی برآمدگی اور مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ مقدمے کی تفتیش میں خاطر خواہ پیش رفت ہوئی ہے۔
تحریری حکم کے مطابق تفتیشی افسر نے حماد اظہر کے مزید 32 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، تاہم عدالت نے مزید 17 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
عدالت نے حماد اظہر کو 15 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
حماد اظہر کے خلاف جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔