زیرِ تربیت ڈاکٹرز کو پوسٹ گریجویٹ ٹرینی کہنے پر پابندی

کونسل نے اس حوالے سے ملک بھر کے سرکاری اسپتالوں اور طبی اداروں کو باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کردیا ہے۔

September 30, 2026 · قومی
زیرِ تربیت ڈاکٹرز کو پوسٹ گریجویٹ ٹرینی کہنے پر پابندی

زیرِ تربیت ڈاکٹرز کو پوسٹ گریجویٹ ٹرینی کہنے پر پابندی

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے زیرِ تربیت ڈاکٹروں کے عہدے کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے انہیں پوسٹ گریجویٹ ٹرینی کہنے پر پابندی عائد کردی۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق زیرِ تربیت ڈاکٹروں کے لیے پوسٹ گریجویٹ ٹرینی کے بجائے سپیشلٹی رجسٹرار کی اصطلاح استعمال کی جائے گی۔

کونسل نے اس حوالے سے ملک بھر کے سرکاری اسپتالوں اور طبی اداروں کو باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کردیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پوسٹ گریجویٹ ٹرینی کی اصطلاح استعمال کرنے سے زیرِ تربیت ڈاکٹروں کے مقام اور پیشہ ورانہ حیثیت کو کم تر سمجھنے کا تاثر پیدا ہوتا ہے۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق زیرِ تربیت ڈاکٹروں کے لیے سپیشلٹی رجسٹرار کی اصطلاح استعمال کرنے سے ان کی پیشہ ورانہ شناخت اور توقیر برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔