افغان شہریوں کے منسوخ شناختی کارڈ بحال کرنے کے الزام میں نادرا افسر گرفتار

51 افغان شہریوں کے منسوخ شدہ شناختی کارڈ بحال کرنے کے لیے مبینہ طور پر 12 کروڑ روپے وصول کیے۔

September 30, 2026 · قومی
افغان شہریوں کے منسوخ شناختی کارڈ بحال کرنے کے الزام میں نادرا افسر گرفتار

افغان شہریوں کے منسوخ شناختی کارڈ بحال کرنے کے الزام میں نادرا افسر گرفتار

اسلام آباد میں وفاقی تحقیقاتی ادارے کے انسداد دہشت گردی ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے افغان شہریوں کے منسوخ شناختی کارڈ بحال کرنے کے الزام میں نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آفتاب کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ اس نے 51 افغان شہریوں کے منسوخ شدہ شناختی کارڈ بحال کرنے کے لیے مبینہ طور پر 12 کروڑ روپے وصول کیے۔

حکام کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے بعد اس کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا، جہاں سے 19 لاکھ روپے نقد برآمد کیے گئے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم نے مبینہ طور پر وصول کی گئی رقم سے حویلیاں اور جی 15 میں پلاٹ بھی خریدے۔ حکام کے مطابق ان جائیدادوں سے متعلق دستاویزات بھی حاصل کرلی گئی ہیں۔

انسداد دہشت گردی ونگ کے مطابق معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملزم سے شناختی کارڈز کی بحالی اور مبینہ مالی لین دین سے متعلق تفتیش کی جارہی ہے۔