فارن فنڈنگ کیس کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی

اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ میں فارن فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی، جس کی صدارت جج عبدالغفور کاکڑ نے کی

September 30, 2026 · قومی
فارن فنڈنگ کیس کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی

فارن فنڈنگ کیس کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی اور دیگر ملزمان کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ میں فارن فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی، جس کی صدارت جج عبدالغفور کاکڑ نے کی۔ سماعت کے دوران خصوصی پراسیکیوٹر واثق ملک بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت میں فارن فنڈنگ کیس کے چالان کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کرلیا گیا، جس کے بعد عدالت نے مزید کارروائی کے لیے سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

ایف آئی اے نے بانی پی ٹی آئی اور دیگر ملزمان کے خلاف فارن فنڈنگ سے متعلق مقدمہ درج کر رکھا ہے۔