فیصل آباد میں سی سی ڈی سے مبینہ مقابلہ،اجرتی قاتل ہلاک
دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے دوران سفیان گولیاں لگنے سے ہلاک ہوگیا۔
فیصل آباد میں سی سی ڈی سے مبینہ مقابلہ،اجرتی قاتل ہلاک
فیصل آباد کے علاقے جھمرہ میں سی سی ڈی اور مبینہ ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت سفیان کے نام سے ہوئی ہے، جسے مبینہ طور پر اجرتی قاتل بتایا جاتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ڈی کی ٹیم ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی پر جا رہی تھی کہ راستے میں ان کا ملزمان سے سامنا ہوگیا۔
پولیس کے مطابق دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے دوران سفیان گولیاں لگنے سے ہلاک ہوگیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم مبینہ طور پر سیکھ گینگ کا سرگرم رکن تھا اور متعدد قتل سمیت دیگر سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی لاش قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے، جبکہ واقعے کے بعد دیگر مبینہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں تلاش شروع کردی گئی ہے۔