بہاولپور،مبینہ گھریلو تنازع،بزرگ میاں بیوی نے نہر میں چھلانگ لگا دی
ریسکیو اہلکاروں نے خاتون کو بحفاظت نکال لیا، تاہم بزرگ شخص کا سراغ نہیں مل سکا۔
بہاولپور،مبینہ گھریلو تنازع،بزرگ میاں بیوی نے نہر میں چھلانگ لگا دی
بہاولپور میں بزرگ میاں بیوی نے مبینہ طور پر گھریلو حالات اور اولاد کے ساتھ جائیداد کی تقسیم کے تنازع سے تنگ آکر نہر میں چھلانگ لگا دی، خاتون کو بچالیا گیا جبکہ 75 سالہ شخص کی لاش ایک روز بعد نہر سے برآمد ہوئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور نہر میں تلاش کا عمل شروع کردیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے خاتون کو بحفاظت نکال لیا، تاہم بزرگ شخص کا سراغ نہیں مل سکا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ 75 سالہ شخص کی لاش ایک روز بعد ششماہی نہر سے برآمد ہوئی۔
ذرائع کے مطابق بزرگ میاں بیوی مبینہ طور پر اپنی اولاد کے درمیان جائیداد کی تقسیم کے معاملے پر جاری اختلافات سے پریشان تھے۔
دوسری جانب پولیس کو دیے گئے بیان میں بیٹوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے والدین کی ذہنی حالت درست نہیں تھی۔
پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں تاکہ نہر میں چھلانگ لگانے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جاسکے۔