کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا ا سے روکنے کا قانونی اختیار موجود نہیں۔،پی ٹی اے
پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) 2016 کی دفعہ 37 کے تحت اسے غیر قانونی آن لائن مواد کو بلاک یا ہٹانے کی اجازت حاصل ہے
کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا ا سے روکنے کا قانونی اختیار موجود نہیں۔،پی ٹی اے
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو بتایا ہے کہ اس کے پاس 16 سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کا قانونی اختیار موجود نہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کم عمر صارفین کے لیے لازمی عمر کی تصدیق نافذ کرنا بھی اس کے موجودہ قانونی اختیارات میں شامل نہیں ہے۔
اتھارٹی نے عدالت کو بتایا کہ پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) 2016 کی دفعہ 37 کے تحت اسے غیر قانونی آن لائن مواد کو بلاک یا ہٹانے کی اجازت حاصل ہے، تاہم اس شق کے تحت بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر عمومی پابندی عائد کرنے کا اختیار نہیں ملتا۔
پی ٹی اے کا مؤقف ہے کہ کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کو روکنے یا تمام پلیٹ فارمز پر عمر کی لازمی تصدیق کا نظام نافذ کرنے کے لیے واضح قانونی اختیار درکار ہوگا۔