علیمہ خان سمیت 10 ملزمان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کا فیصلہ پھر مؤخر
یہ مقدمہ تھانہ صادق آباد میں 26 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے درج کیا گیا تھا، جس میں علیمہ خان سمیت دیگر افراد کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔
علیمہ خان سمیت 10 ملزمان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کا فیصلہ پھر مؤخر
راولپنڈی: انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بانی چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان سمیت 10 ملزمان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کردیا۔
عدالت میں کیس کی سماعت کے موقع پر محفوظ فیصلہ سنائے بغیر کارروائی ختم کردی گئی، جبکہ عدالت نے علیمہ خان اور دیگر ملزمان کے خلاف مقدمے کا فیصلہ 9 اکتوبر تک مؤخر کردیا۔
یہ مقدمہ تھانہ صادق آباد میں 26 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے درج کیا گیا تھا، جس میں علیمہ خان سمیت دیگر افراد کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔
قبل ازیں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 22 ستمبر کو کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا، تاہم مقررہ تاریخ پر بھی فیصلہ سنایا نہیں جاسکا۔
اب عدالت کی جانب سے مقدمے کا فیصلہ 9 اکتوبر کو سنائے جانے کا امکان ہے۔