تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت کا اہم اجلاس آج ہوگا

اجلاس میں 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کی تیاریوں کے علاوہ وفاقی حکومت کے ساتھ مبینہ طور پر جاری پس پردہ رابطوں کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

October 1, 2026 · قومی
تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت کا اہم اجلاس آج ہوگا

تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت کا اہم اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: پاکستان تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت کا اہم اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پی ٹی آئی کے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کی تیاریوں کے علاوہ وفاقی حکومت کے ساتھ مبینہ طور پر جاری پس پردہ رابطوں کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اسلام آباد میں موجود قیادت کے ارکان شرکت کریں گے اور لانگ مارچ کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں محمود خان اچکزئی، علامہ راجہ ناصر عباس، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور بیرسٹر گوہر سمیت دیگر رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے۔