پی ٹی آئی کا پُرامن احتجاج آئینی و جمہوری حق ہے،لیاقت بلوچ

عوام کو ریلیف دینے کے لیے کیے گئے اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

October 1, 2026 · قومی
پی ٹی آئی کا پُرامن احتجاج آئینی و جمہوری حق ہے،لیاقت بلوچ

پی ٹی آئی کا پُرامن احتجاج آئینی و جمہوری حق ہے،لیاقت بلوچ

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا پُرامن احتجاج آئینی، قانونی اور جمہوری حق ہے۔

اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے کیے گئے اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی ٹیکس ختم کرے اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے اقدامات کرے۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا سپر لانگ مارچ ملتان سے اسلام آباد کی جانب روانہ ہوگا۔

نائب امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ قومی سطح پر سیاسی مذاکرات کے ذریعے جمہوری روایات اور سیاسی عمل کا تقدس برقرار رکھا جاسکتا ہے۔