کراچی: کورنگی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق

حادثے کے بعد جاں بحق شخص کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ زخمی کو بھی طبی امداد فراہم کی گئی۔

October 2, 2026 · قومی
کراچی: کورنگی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق

کراچی: کورنگی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق

کراچی کے علاقے کورنگی میں واٹر ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شہری زخمی ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ سنگر چورنگی کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوا اور بعد ازاں دم توڑ گیا، جبکہ ایک اور شخص زخمی ہوگیا۔

حادثے کے بعد جاں بحق شخص کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ زخمی کو بھی طبی امداد فراہم کی گئی۔

واقعے کے بعد مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی۔ صورتحال کے باعث علاقے میں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی اور سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

بعد ازاں متعلقہ اداروں کی کارروائی کے بعد ٹریفک کی روانی بحال کردی گئی، جبکہ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔