سندھ میں 6 انتظامی یونٹس قائم ہوں گے، فاروق ستار

کراچی، حیدرآباد، نواب شاہ، لاڑکانہ، سکھر اور میرپورخاص کو انتظامی یونٹس کی صورت میں منظم کیا جائے گا۔

October 2, 2026 · قومی
سندھ میں 6 انتظامی یونٹس قائم ہوں گے، فاروق ستار

سندھ میں 6 انتظامی یونٹس قائم ہوں گے، فاروق ستار

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ میں صوبے کی جغرافیائی تقسیم کے بغیر 6 انتظامی یونٹس قائم کیے جائیں گے۔

جامعہ کراچی میں آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام مشاعرے میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ کراچی، حیدرآباد، نواب شاہ، لاڑکانہ، سکھر اور میرپورخاص کو انتظامی یونٹس کی صورت میں منظم کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے انتظامی یونٹس کے قیام سے مختلف علاقوں کے عوام کو ان کے حقوق اور وسائل مقامی سطح پر دستیاب ہوسکیں گے، جبکہ ان کے بقول جعلی ڈومیسائل کے مسئلے پر بھی قابو پانے میں مدد ملے گی۔

فاروق ستار نے چھوٹے انتظامی یونٹس کو اختیارات نچلی سطح تک منتقل کرنے کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انتظامی اصلاحات کے ذریعے عوام کو بنیادی سہولیات اور وسائل ان کی دہلیز تک پہنچائے جاسکتے ہیں۔

ایم کیو ایم رہنما نے کراچی میں ریڈ لائن بی آر ٹی کے زیر تعمیر پل کے حادثے کی نیب سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ بھی کیا، جبکہ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کی تقرری کا معاملہ بھی اٹھایا۔