انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں 45 فیصد اضافہ

ان گوشواروں کے ساتھ ادا کیے جانے والے مجموعی ٹیکس کی رقم گزشتہ مدت کے مقابلے میں 7 فیصد کم رہی۔

October 2, 2026 · قومی
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں 45 فیصد اضافہ

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں 45 فیصد اضافہ

اسلام آباد: ملک میں انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے افراد کی تعداد میں 45 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، تاہم گوشواروں کے ساتھ جمع کرائے گئے مجموعی ٹیکس میں کمی سامنے آئی ہے۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا، لیکن ان گوشواروں کے ساتھ ادا کیے جانے والے مجموعی ٹیکس کی رقم گزشتہ مدت کے مقابلے میں 7 فیصد کم رہی۔

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مقررہ آخری تاریخ 30 ستمبر تھی، تاہم فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی ہے۔

ایف بی آر کے مطابق اب ٹیکس دہندگان 15 اکتوبر تک اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کراسکتے ہیں۔