چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی عدالت کی آج کی کاز لسٹ منسوخ

آج متعدد اہم مقدمات سماعت کے لیے مقرر تھے، جن میں ٹول ٹیکس کی شرح میں 50 فیصد اضافے کے خلاف دائر درخواست بھی شامل تھی۔

October 2, 2026 · قومی
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی عدالت کی آج کی کاز لسٹ منسوخ

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی عدالت کی آج کی کاز لسٹ منسوخ

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی عدالت میں آج ہونے والی سماعتوں کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق کاز لسٹ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی عدم دستیابی کے باعث منسوخ کی گئی ہے۔

چیف جسٹس کی عدالت میں آج متعدد اہم مقدمات سماعت کے لیے مقرر تھے، جن میں ٹول ٹیکس کی شرح میں 50 فیصد اضافے کے خلاف دائر درخواست بھی شامل تھی۔

اس کے علاوہ آئی جی اسلام آباد کے دفتر سے متعلق دو مقدمات بھی آج چیف جسٹس کی عدالت میں سماعت کے لیے مقرر کیے گئے تھے، تاہم کاز لسٹ منسوخ ہونے کے باعث ان مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی۔

رجسٹرار آفس کی جانب سے مذکورہ مقدمات کو بعد میں دستیاب بنچ کے مطابق دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کیا جائے گا۔