دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پہلے نمبر پر آگیا
گلبرگ ٹو میں فضائی آلودگی کا اشاریہ 310، برکی روڈ پر 265، ڈی ایچ اے فیز فائیو میں 244 جبکہ اقبال ٹاؤن میں 239 ریکارڈ کیا گیا
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پہلے نمبر پر آگیا
لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا، جہاں فضائی آلودگی کا مجموعی اشاریہ 214 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
شہر کے مختلف علاقوں میں بھی آلودگی کی شرح میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ گلبرگ ٹو میں فضائی آلودگی کا اشاریہ 310، برکی روڈ پر 265، ڈی ایچ اے فیز فائیو میں 244 جبکہ اقبال ٹاؤن میں 239 ریکارڈ کیا گیا۔ ماڈل ٹاؤن میں بھی فضائی آلودگی کا اشاریہ 217 رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں اس وقت درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوائیں 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔