خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں 4 ارب 29 کروڑ کی گیس چوری
جنوبی اضلاع میں ماہانہ اوسطاً 35 کروڑ 78 لاکھ روپے جبکہ روزانہ تقریباً ایک کروڑ 18 لاکھ روپے مالیت کی گیس چوری ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں 4 ارب 29 کروڑ کی گیس چوری
پشاور:خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں مالی سال 2025-26 کے دوران 4 ارب 29 کروڑ 40 لاکھ روپے مالیت کی گیس چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق صوبے میں گیس کے نقصانات کی شرح گزشتہ مالی سال 2024-25 کے مقابلے میں تقریباً ساڑھے تین فیصد بڑھ گئی۔ جنوبی اضلاع میں ماہانہ اوسطاً 35 کروڑ 78 لاکھ روپے جبکہ روزانہ تقریباً ایک کروڑ 18 لاکھ روپے مالیت کی گیس چوری ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
جنوبی اضلاع کے گیس حکام کا مؤقف ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کے عدم تعاون کے باعث گیس چوری کی روک تھام میں مشکلات کا سامنا ہے۔ حکام کے مطابق بعض سیاسی قائدین کی مبینہ سرپرستی کے باعث بھی گیس چوری میں اضافہ ہو رہا ہے۔
دوسری جانب کرک کے گاؤں نشپا کے قریب پائپ لائن سے مبینہ غیر قانونی کنکشن لینے کے دوران دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں بچوں سمیت متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے۔